مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ادارہ بینا کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے حوالے سے حجت الاسلام قمی نے لکھا ہے کہ ایرانی عوام کی حضرت امام حسین علیہ السلام سے عقیدت کے حوالے سے جاری سروے رپورٹ اور نتائج حیران کن ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ادارہ بینا میں ہمارے معاونین نے ایسپا کے ساتھ عمومی سروے کی جس کے مطابق ۷۲ فیصد ایرانی عوام اربعین حسینی کے موقع پر نجف سے کربلا تک پیدل مارچ کرنا چاہتے ہیں۔ ۶۴ فیصد نے محرم الحرام کے دوران ہر رات مجلس عزا میں شرکت کی۔
سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت مجالس میں شرکت نہ کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ یہ حیران کن اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی عوام حقیقی معنوں میں امام حسین علیہ السلام کی ملت اور قوم ہیں۔
آپ کا تبصرہ